حیدرآباد۔14اگسٹ(اعتماد نیوز)مرکزی وزارت شہری ہوا باز نے آج واضح کیا کہ
اب آئندہ سے وی آئی پیز اور ارکان پارلیمنٹ کے لئے ایر انڈیا کے خدمات میں
کوئی گنجائش یا کسی قسم کی تاخیر نہیں کیجائیگی۔ شہری ہوا باز کی جانب سے
کہا گیا کہ مسافرین کی سہولت
کے لئے نئے قوانین وضع کئے گئے جسکے تحت اگر
پائلیٹ تاخیر سے طیارہ کو چلانے کی صورت میں پائلیٹ کے ساتھ ساتھ متعلقہ
دیگر ذمہداران پر بھی کاروائی کی جا سکتی ہے۔ اگر اس طرح کچھ ہونے کی صورت
میں پائلیٹ اور متعلقہ عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ ایک رپورٹ پیش کریں ۔